سرینگر//مکانات و شہری ترقی ، سماجی بہبود اورطبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کام کا ج کا جائز ہ لیا اور سرینگر شہر کیلئے ایک بہتر ڈرنیج نظام کے قیام پر زور دیا۔وزیر نے اس کا اِظہار کل کارپوریشن کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لینے کیلئے طلب کی گئی میٹنگ میں کیا۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی جانب سے صحت و صفائی کے کاموں میں بہتر ی لانے ،ٹھوس کوڑا کرکٹ کو منصوبہ بند طریقے پر ٹھکانے لگانے ، عمارات کی تعمیر کے لئے اجازت ناموں کو اجرأ کرنے اور دیگر متعلقہ معاملات میٹنگ میں زیر بحث لائے گئے۔وزیر کو بتایا گیا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن نے شہر کے حدود میںکتوں کی وبا پر قابو پانے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنا رہی ہے جس سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔اس موقعہ پر آسیہ نقاش نے افسران کو تمام جاری پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے کہا۔ اُنہوں نے افسران کو شہر میں صفائی ستھرائی کے اقدامات میں سرعت لانے اورشہر کے ماحول کو صاف و پاک رکھیں۔کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے سے پہلے اس سے علاحدہ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوںنے افسران کو شہر کے مختلف مقامات پر کوڈادان نصب کرنے کے لئے کہا ۔اُنہوںنے افسران کو عمارات کی تعمیر کے لئے اجازت ناموں کی اجرکرنے کا عمل سنگل ونڈیو نظام کے تحت منظم کرنے پر زور دیا تاہم اُنہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لانی جانی چاہئے۔بعد میں وزیر نے بٹہ پورہ جاکر پولیس کانسٹیبل اشفاق احمد حجام کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ، جو کولگا م میںجنگجو حملے میں مارا گیا۔سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر نے انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔وزیر نے سرینگر پولیس ہسپتال کا دورہ کر کے وہاں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی ، او پی ڈی ،سرجیکل یونٹ اور دیگر شعبوں کا معائینہ کیااور مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے انہیں طبی ادارے میں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔