سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں بجلی کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران کے علاوہ متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع سرینگر میں موسم سرما کے دوران 450میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم وادی میں کل ٹرانسمیشن گنجائش میںکل ضرورت 1800میگاواٹ میںایک تہائی کمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ضلع میں کئی گھنٹوں کے لئے بجلی کی سپلائی میں کٹوتی کی جاتی ہے۔جب کہ بغیر میٹر والے علاقوں میں 6گھنٹے کی کٹوتی کا شیڈول ہے۔تاہم انہو ں نے کہا کہ لداخ سرینگر 220-KVٹرانسمیشن لائین کی تکمیل سے ضلع سرینگر میںبجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اورامید ہے کہ یہ ٹرانسمیشن لائین عنقریب ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر ناکارہ ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کرنے اور کٹوتی کے عمل پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت دی۔