سرینگر//شہر سرینگر کے مضافات میں جمعہ کے روز سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ حادثہ پارمپورہ کے پنزی نارہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک کار اور سکوٹی میں ٹکر ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق تین افراد ایک سکوٹی پر جارہے تھے اور مذکورہ سکوٹی ایک کار کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات میں جاں بحق افراد کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد ثنا اللہ دار، مشتاق احمد ملک ولد غلام محمد ملک اور شاہد فیاض ولد فیاض احمد ڈار ساکنان پنزی نارہ کے طور کی گئی ہے۔