سرینگر//کوروناوائرس کے معاملات میں حالیہ تیزی کودیکھتے ہوئے شہر سرینگر میں پولیس اورسرینگرمیونسپل کارپوریشن نے ماسک کاستعمال نہ کرنے والوں کیخلاف مہم شروع کردی ہے ،جسکے تحت ماسک نہ پہننے والوں سے جرمانہ وصول کیاگیا اورموقعہ پرہی خلاف ورزی کے مرتکب افرادکاریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ یعنیRATبھی کیاگیا۔خیال رہے ضلع مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسدنے رواں ماہ کی 20تاریخ کوایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے تمام عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال یاماسک پہننے کولازمی قرار دیتے ہوئے وارننگ دی تھی کہ جس کسی بھی شخص کوبغیرماسک پایاجائیگا،اُس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔شہرخاص میں اسلامیہ کالج حول کے نزدیک سرینگرمیونسپل کارپوریشن کی ایک چیکنگ ٹیم نے صبح سے ہی گاڑیوں اورپیدل چلنے والوں کی چیکنگ عمل میں لائی ۔چیکنگ ٹیم نے ایسے کئی افرادکیخلاف کارروائی عمل میں لائی ،جو بغیرماسک پہنے مختلف گاڑیوں میں سوارہوکرسفر کررہے تھے ۔کچھ ایسے مسافروں سے ماسک نہ پہننے کی پاداش میں موقعہ پرہی جرمانہ وصول کیاگیا جبکہ کچھ ایسے افرادکاریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ یعنیRATبھی کیاگیا۔اسی طرح سے پولیس نے بربرشاہ علاقہ میں ٹی آرسی برج کے نام سے مشہور اُس پُل پرچیکنگ پوائنٹ قائم کیاتھا،جو پُل شہرخاص کوسیول لائنز سے جوڑتا ہے ۔یہاں تعینات پولیس کی ٹیم نے بھی یہاں سے گزرنے والی نجی اورمسافر گاڑیوں نیز اسکوٹروں ،اسکوٹیوں اورموٹرسائیکلوںکوروک کر ایسے کئی افرادکیخلاف کارروائی عمل میں لائی ،جو بغیرماسک پہنے مختلف گاڑیوں میں سوارہوکرسفر کررہے تھے ۔کچھ ایسے مسافروں سے ماسک نہ پہننے کی پاداش میں موقعہ پرہی جرمانہ وصول کیاگیا جبکہ کچھ ایسے افرادکاریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ یعنیRATبھی کیاگیا۔شہرمیں دیگرکئی مقامات پر بھی پولیس اورایس ایم سی کی جانب سے چیکنگ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ل لائنز علاقے میں جمعرات کو انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ عمل میں لائی گئی جس دوران ماسک نہ پہنے والوں پر جرمانہ عائد کیاگیا ۔