بلال فرقانی
سرینگر// شہر میں26جنوری سے قبل ہی تلاشیوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے پیش نظر لالچوک میں منگل کو گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیاں لی گئی۔منگل کو بعد از دوپہر شہر کے لالچوک میں فورسز نے اچانک گھیرہ بندی اور گاڑیوں اور راہ گیروں کی تلاشیاں لی۔اس موقعہ پر راہگیروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوانوں کے شناختی کارڈوں کی بھی جانچ کی گئی۔اچانک لالچوک کی گھیرا بندی سے عام لوگ ششدر رہ گئے جبکہ دکاندار بھی اس اچانک کاروائی سے تذبذب کے شکار ہوگئے تاہم بعد میں فورسز نے گھیرہ بندی ختم کی اور حالات معمول پر آگئے۔ اچانک اور غیر متوقع چیکنگ سے کچھ دیر تک کیلئے حالات پرتنائو نظر آنے لگے تاہم بعد مین سورتحال معمول پر آگئی ۔اس دوران26جنوری کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کو مزید متحرک کیا گیا ہے جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے نظر رکھی جارہی ہے۔