سرینگر// سرینگر میں کل پولیس نے16انسپکٹروں اور2سب انسپکٹروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے جمعہ کو تبادلے عمل میں لائے گئے جس کے تحت انسپکٹر سبزار احمد گنائی کو ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید گنج جبکہ اشفاق احمد تانترے کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس تھانہ کوٹھی باغ اور انسپکٹر توصیف احمد میر کو تبدیل کرکے ایس ایچ اوپولیس تھانہ راجباغ کے علاوہ انسپکٹر سمیر احمد لون کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن لال بازار کے طور پر تعینات کیا۔ حکم نامے کے مطابق انسپکٹر رائیس حسن وانی کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن صدر،انسپکٹر پرویز احمد بٹ کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس تھانہ پارمپورہ، انسپکٹر سجاد احمد گنائی کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن نشاط اور انسپکٹر مشتاق احمد کو تبدیل کرکے ضلع پولیس لائنز سرینگر میں تبدیل کیا گیا۔ انسپکٹر توصیف احمد لون کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن مہاراج گنج، انسپکٹر گرو پورپ سنگھ کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کرن نگر، انسپکٹر غلام محمد راتھر کو انچارج پی سی کیمپ ہارون،انسپکٹر کلدیپم کمار کول کو تبدیل کرکے ڈسرکٹ پولیس لائنز سرینگر میں تبدیل کیا گیا۔ پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ انسپکٹر ظفر اقبال ڈار کو تبدیل کرکے ڈی پی ایل سرینگر،راشد احمد ملک کو تبدیل کرکے پولیس اسٹیشن رام منشی باغ،انسپکٹر خالد محمود کو ڈی پی ایل سرینگر اور انسپکٹر افتخار حسین کو تبدیل کرکے پی سی سرینگر تبدیل کیا گیا۔ سب انسپکٹر راکیش پنڈتا کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رعناواری اور محمد اقبال کو تبدیل کرکے پولیس چوکی نور باغ تعینات کیا گیا۔