Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

شہر سرینگر…….غلیظ شہرہونے کا تازہ کلنک!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 4, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 جموںوکشمیر جہاں سیاسی اور سیاحتی اعتبار سے عام طور پر عالمی سطح پر موضوع بحث رہتا ہے وہیں اب یہ ریاست ماحولیاتی تباہی کے زمرے میں بھی نئے عنوان کے ساتھ سامنے آیاہے۔ غالباً یہ کہنا غلط نہ ہوگا ریاست کے گرمائی دارالحکومت شہر سرینگر کو دنیا کے پندرہ غلیظ ترین شہروں کی فہرست میں10واں مقام ملنا ہمارے حکام اور سماج کےلئے ایک ایسا ’’اعزاز‘‘ ہے جس کے بوجھ سے انکی گردنیں اگر جھک جائیں تو شاید غلط نہ ہوگا۔ کبھی اپنے صاف و شفاف اور تازگی بخش ماحول کےلئے دنیا بھر میں مشہور اس وادی کا مرکزی شہر ، جو دنیا کے کونے کونے سے سیاحوں اور فطرت کے دلدادگان کو کھینچ کھینچ کر یہاں لاتا رہا ہے، آج غلیظ ترین قرار دیا جائے تو اس سے بڑھ کر  افسوسناک امر کیا ہوسکتا ہے۔یہ درجہ بندی کسی ایرے غیرے نے نہیں کی ہےبلکہ عالمی سطح کی تنظیمِ صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کی ہے جس نے شہر سرینگر کے ہوا کے نمونوں کی جانچ کرکے اس میں مضر صحت عناصر کی مقدار قابل ِ قبول حد سے بہت زیادہ پائی ہے۔ خاص کر شہرکے مصروف ترین علاقوں لالچوک، بلواڑ روڑ، جہانگیر چوک اور رام باغ کے علاقوں میں ، جہاں کئی برسوں سے بھاری حجم کی تعمیراتی کام جاری ہیں، ہوا کی آلودگی میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہو تا جار ہا ہے اور یہ آلودگی اس حد سے کہیں زیادہ ہے، جو طبی اعتبار سے قابل قبول قرار دی جاتی ہے۔ اس صورتحال کےلئے تعمیراتی کاموں سے اُٹھنے والے گردوغبار کا بڑھتا ہوا دبائو ہو اکو انسانوں کے لئے نقصان دہ حد تک آلودہ بنا رہا ہے۔ انہی کالموں میں بار دبار حکام پر یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وادی کے اندر تعمیراتی منظر نامے میں قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی جاتی رہی ہیں لیکن متعلقہ ادارے ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ نجی سطح پر ہو رہے تعمیراتی کاموں کو چھوڑ سرکاری پروگراموں کے تحت زیر انجام تعمیرات کےلئے مٹریل لانے لے جانے اور تعمیراتی کام کے دوران  گردوغبار اُٹھنے سے سڑکوں پر دھول کی تہیں جم جاتی ہیں ، جن پر ٹریفک آواجاہی سے گرد و غبار کے ریلے اُٹھ کر ہوا میں شامل ہوکر اُسے آلودہ بنا دیتا ہے۔ اس صورتحال میں عام لوگوں کی صحت متاثر ہونا منطقی بات ہے ۔ چونکہ تعمیراتی کاموں اور ٹریفک سیکٹر سے وابستہ بڑے بڑے سرمایہ داروں اور منصب داروںکے مفادات وابستہ ہیں، لہٰذا وہ قواعد و ضوابط کی خلاف وزیوں پر کسی قسم کے سرکاری ردعمل کی دھارکند کرنےکی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔ ریاست کے اندر فی الوقت کوئی مؤثر ٹریفک پالیسی موجودہی نہیں اور شہر کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں ملک کی متعدد ریاستوں کے نمبر پلیٹوں کی حامل استعمال شدہ اور پرانی گاڑیوں کے کاروان درکاروان نظر آتے ہیں، جو ہر طرف دھواں بکھیرتی دورٹی رہتی ہیں۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے روزانہ پلیوشن قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف چالان کئے جانے کے اعداد و شمار بڑھاچڑھا کر پیش کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر اسکے اثرات کہیں نہیں دکھتے۔ عالمی ا دارہ ٔ صحت کی یہ رینکنگ عالمی سطح پر کشمیر کی بدنامی کا باعث بنے گی،کیونکہ حکومت ریاست کے اندر سیاحت کو شعبے کو بڑھاوا دینے کےلئے جو جتن کر رہی ہےوہ سب اس حالت میں دھر ے کے دھرے رہ جائینگے، کیونکہ کوئی سیاح اپنے خون پسینے کی کمائی خرچ کرکے فضائی آلودگی کے بہ سبب بیماریاں خریدنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شہری عوام کی صحت کو بھی خطرات درپیش ہیں، جس کی طرف اگر فوری توجہ مبذول نہ کی گئی تو آنے والے ایام نہایت ہی نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ الغرض عوام اور سرکار پر یکسان طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہر میں آلودگی کو کم سے کم کرنے کےلئے جتن کرے، جبھی ایک خوشگوارمستقبل کی توقع کی جاسکتی ہے اور ماتھے سے یہ تازہ کلنک مٹایا جاسکتا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?