سرینگر //ضلع انتظامیہ سرینگر نے شہر کے113 بازاروں میں 5دسمبر سے دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ زیر نمبر COVID/CR/21/3403-12کے تحت سرینگر کے تمام بازاروں میں دوبارہ ٹیسٹنگ کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ۔حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ 5دسمبر بروز سنیچر ٹیسٹنگ کیلئے 7ٹیمیں تعینات کی جائیں گی اور ہر ایک ٹیم 200دکانداروں کے ٹیسٹ کرے گی۔ 5دسمبر کو مہاراجہ بازار، گونی کھن مارکیٹ، بٹہ مالو مارکیٹ، پانتہ چھوک ، حضرت بل نزدیک ہیٹرک ، نوہٹہ مارکیٹ اور صفا کدل مارکیٹ شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق 6دسمبر کو بٹہ مالو اور سنڈے مارکیٹ میں کورونا ٹیسٹ ہونگے۔ 7مارچ بروز پیر کاکہ سرائے، صدر اسپتال،پندچ منڈی،نوگام،حضرت بل مین مارکیٹ، خیام، صورہ اور سرائے بالا مارکیٹ میں دکانداروں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ 8دسمبر کو جہانگیر چوک، قمرواری،عابدہ مارکیٹ پانتہ چھوک، نئی سڑک حبہ کدل، رعناواری ، نوشہرہ صورہ اور راولپورہ مارکیٹ میں ٹیسٹنگ ہوگی۔ 9دسمبرکو گھنٹہ گھر مارکیٹ، فروٹ منڈی پارمپورہ، مین پانتہ چھوک، شالیمار ، ڈلگیٹ ، دریش کدل صفاکدل اور گائو کدل مارکیٹ میںجبکہ 10دسمبر کو مائسمہ، شالٹینگ، ڈینٹل کالج کرن نگر، ہارون مارکیٹ، گوجوارہ مارکیٹ، ملک صاحب صفا کدل اور باغات چوک مارکیٹ میں ٹیسٹنگ ہوگی۔حکم نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 11دسمبر کو مائسمہ میڈیسن مارکیٹ، بوٹ کالونی مارکیٹ، اتھواجن، گول مارکیٹ، حول، نہرو پارک سومو بس سٹینڈ اور پرے پورہ مارکیٹ ، 12دسمبر کو ریگل چوک،بمنہ گرڈ سٹیشن مارکیٹ، ایس ڈی اے مارکیٹ بائی پاس، زکورہ کراسنگ ، علمگری بازار، بژھ پورہ مین مارکیٹ، اور خاک چوک کرن نگر میں ٹیسٹنگ ہوگی۔13دسمبر کوکوئی تشخیصی عمل نہیں ہوگا لیکن 14دسمبر کو لیمبرٹ لین، پارمپورہ بس اسٹینڈ، لسجن بائی پاس،مہاراج گنج مارکیٹ، سیمنٹ کدل مارکیٹ، سہارا سٹی مال جہانگیر چوک اور صدر بل مارکیٹ کشمیر یونیورسٹی میں ٹیسٹنگ کی جائیگی۔شاہد اقبال چودھری نے چیف میڈیکل آفیسر سرینگر کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخوں میں ٹیسٹنگ کیٹوں کے ساتھ طبی عملی کی ٹیموں کو تیار رکھیں جبکہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہیلتھ ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مارکیٹ میں ہر ایک کی ٹیسٹگ انجام دی جائے۔