سرینگر //صدر جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شہر خاص کے ممتاز تاجر عوامی اور سیاسی شخصیت حاجی میر سید غلام محمد ( بزاز آف کلاش پورہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواراں فرزندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے لئے دعا کی ۔ پارٹی کے کارگزار عمر عبداللہ ، جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کے ساتھ ساتھ معاون جنرل شیخ مصطفیٰ کمال ضلع صدر پیر آفاق احمد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ مرحوم کا جنازہ آثار شریف شہر کلاش پورہ میں ادا کیا گیا اور سپر دخاک در سہن پاک خانقاہ معلی حضرت میر سید علی کیا گیا ۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ ریاض احمد ہمدانی اور نشان دہ آثار شریف مولودی منظور احمد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور بقعہ خانقاہ معلی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔