سرینگر//شہر سرینگر کو ہر سطح پر نظرانداز کرنے پر موجودہ پی ڈی پی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر تنویر صادق نے کہا کہ اگرچہ سرینگر کے ووٹروں نے پی ڈی پی کو اعتماد دیگر 5نشستوں کو جیت دلوائی لیکن اس کے بدلے قلم دوات جماعت نے اس تاریخی شہر کو ہر ایک لحاظ سے اندھیروں میں دھکیلا اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے رقومات کو بھی جان بوجھ کر روکا جارہا ہے۔ شہر خاص کے درجنوں علاقوں ، جن میں کائوڈارہ ، ڈالی پورہ، مکرپورہ، مغل محلہ اور حول شامل ہیں، کے تفصیلی دورے کے دوران مختلف مقامات پر لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈلی پورہ کائوڈارا کی سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالات سے لگتا ہی نہیں کہ یہ علاقہ شہر کا حصہ ہے، یہی حالا ت دیگر علاقوں کی بھی ہے۔ تنویر صادق نے کہا کہ کشمیر میں امسال گذشتہ 2دہائیوں میں بدترین بجلی سپلائی دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو زیادہ فیس دینے کے بدلے کم بجلی دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کبھی بھی کسی بھی علاقے کیساتھ ناانصافی نہیں کی اور ہمیشہ مساوات کی بنیاد پر کام کیا۔ ان کے ہمراہ بلاک صدر زیڈی بل مشتاق بیگ، یوتھ بلاک صدر عمران، بلاک کمیٹی، حلقہ صدر اور معزز شہری بھی تھے۔