سرینگر//مشترکہ مزاحمتی قیادت کے مشترکہ پروگرام کے تحت پنزگام کپوارہ میں ایک نہتے شہری غلام حسن بٹ کی ہلاکت اور جاری مظالم کیخلاف مرکزی جامع مسجد سرینگر سے نماز ظہر کے بعد ایک پُر امن احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سرکردہ مزاحمتی رہنمائوںاور کارکنوں جن میں غلام نبی زکی،شیخ عبدالرشید، راجہ معراج الدین کلوال، مشتاق احمد صوفی، عمر عادل ڈار، نور محمد کلوال، امتیاز حیدر، مدثر نبی، مصطفی سلطان، فاروق احمد سوداگر اور پیر غلام نبی وغیرہ شامل ہیں نے شرکت کی۔مظاہرین ریاست میںنہتے عوام اور طلباء کیخلاف پُر تشدد کارروائیوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے ۔