سرینگر//نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب تک نہ ہند پاک رہنماء اپنی سنجیدگی ، پکی دوستی اور مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیہ دار حل پر متفق ہونگے تب تک ہلاکتوں اور بد امنی کاسلسلہ تھمنے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا 32 برسوں سے خونین واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ نئی نسل ہر سطح مایوس اور بد ظن ہوچکی ہے کیونکہ مرکز اور موجودہ مخلوط سرکار نے نوجوانوں خصوصاً اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ڈگری ہولڈروں کے حقوق پر شب خون مارا جارہا ہے کیونکہ حق داروں کو حق نہیں ملتا کیونکہ اس کے بجائے موجودہ سرکار نے اقارب اور پارٹی حامیوں کے افراد کو ہی نوکریاں فراہم کی جب کہ مستحق نوجوان کے حقوق سے محروم کئے ۔ انہوں نے کہا جب سے ریاست میں مخلوط سرکار وجود میں آئی ریاست میں لاقانونیت، غیر یقینت اور اہل کشمیر برابر عدم تحفظ کے شکار ہوچکے ہیں ۔ اقتصادی اور معاشی طور پر لوگوں کو شکار بنا کر ریاست کے تاجر ، صنعت کاروں اور دکانداروں کو جی ایس ٹی لگا کر بے کار بنا دیا گیا ۔