Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! شہری ہلاکتیں۔۔۔۔۔۔ فضا صاف کرنے کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 6, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
کشمیر کی صورتحال میں ہر نیا دن گزرنے کے ساتھ نت نئے پہلو معرض وجود میں آرہے ہیں ، خاص کر شہری ہلاکتوں کے حوالے سے صورتحال تیزی سے دگر گوںہو رہی ہے۔ کیونکہ پیش آمدہ ہلاکتوں کے حوالے سے مختلف  سیکورٹی اور پولیس اداروںکے بیانات اور وضاحتوں میں کوئی تال میل نہیں ہوتا۔ شوپیان میں ایتوار کے روز پیش آئے شہری ہلاکتوں کے معاملے میں بھی یہ تضاد واضح موجود ہے  کیونکہ واقعہ کے فوراً بعد فوج نے جان بحق ہوئے شہریوں کو جنگجوئوں کے بالائے زمین کارکن جتلایا جبکہ پولیس نے اپنی طرف سے کوئی دلیل پیش نہیں کی بلکہ اپنی وضاحت میں فوج کی طرف سے پیش کئے گئے ڈاکٹ کا حوالہ دینے پر ہی اکتفا کیا مگر جہاں تک ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی  کے ٹویٹ کا تعلق ہے تو انہوں نے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اسے کراس فائرنگ کا نتیجہ قرار دیا ، جسکا  واضح مطلب یہی ہو سکتا ہے مہلوک شہری فوج اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کے تبادلے میں مارے گئے۔ واقع کے بارے میں حکومت کے ماتحت اداروں کی جانب سے من حیثیت  المجموع  مختلف اور متصادم مواقف سامنے آنے سے کنفیوژن کی ایک ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، جس میں کسی پر اعتبار کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے چونکہ شہری ہلاکتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر  پہلے ہی عام لوگوں میں برہمی پائی جاتی  ہے، لہذا موجودہ معاملے سے یہ دو چند ہو سکتی ہے۔ نیز اس سے عوام کا اعتماد مزید متزلزل ہو سکتا ہے ۔صورتحال کیا رُخ اختیار کرے،  اسکے کوائف اور متعلقات کی واقفیت عام شہریوں کا بنیادی حق بنتا ہے لیکن اگر سرکاری اداروں کے مؤقف اور وضاحتوں کی وجہ سے حقائق سامنے آنے کے بجائے الجھائو  میں اضافہ ہو تو یہ شہریوں کی حق تلفی کے برابر ہے۔ ماہرین  کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر اس طریقۂ کار کو تقویت  حاصل ہو جائے تو یقینی طور پر حالات میں بہتری آنے کی بجائے مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ ایک جانب وزیر اعلیٰ اور سرکار کی جانب سے ریاست میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے متواتر بیانات اور دعوے سامنے آ رہے ہیں مگر دوسری طرف اس طرز عمل سے خوف و ہراس اور بے یقینی کی جو کیفیت مجسم ہو کر سامنے آ رہی ہے، اسمیں سیاسی معیشی اور سماجی فروغ کی امیدیں قائم کرنا رات کو دن کہنے کے مترادف ہے۔ اس سے قبل بھی شوپیان میں ہی  پیش آئے شہری ہلاکتوں کے واقع پر عوام کی جانب سے برہمی کے نتیجہ میں مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا گیا لیکن وہ بھی اسی نوعیت کے کنفیوژن کا شکار ہو کر رہ گیا کیونکہ  ایف آئی آر میں متعلقہ  فوجی افسر کا نام درج کرنے  کے حوالے سے ایک بڑا مباحثہ کھڑا کیا گیا۔ اب  اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت نے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ ایف آئی آر میں مذکورہ  افسر کا نام شامل نہیں، چنانچہ  فی الوقت  عدالت عظمیٰ  نے معاملے کی تحقیقات پر روک لگا دی ہے۔ سیاسی اور عوامی حلقوں میں اس بات پر انتہائی عدم  اطمینان  پایا جا تا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے بیش تر واقعات کے حوالے سے الجھائو پیدا کرکے صحیح صورتحال کو سامنے نہیں آنے دیا جاتااور نہ ہی تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھاکر ممکنہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوتی ہے۔  نتیجتاً عوام اور حکومت کے درمیان معاملات کے افہام میں خیلج مزید وسیع ہو رہی ہے، جو کسی بھی جمہوری  نظام کے کسی بھی اعتبار سے درست نہیں ہو سکتی۔ فی الوقت ریاستی حکومت  یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہلاکتوں کے اس تازہ واقع کے حوالے سے پیدا شدہ گردو غبار کو صاف کرکے حقیقی صورتحال کو سامنے لانے کی کوشش کرے۔وزیر اعلیٰ چونکہ سیکورٹی اداروں کی متحدہ کمان کونسل کی سربراہ بھی ہیں، لہذا اُنکے لئے یہ اور بھی زیادہ ضروری بنتا ہے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت  میں سیکورٹی اداروں کی طرف سے جا ری کارروائیوں کی ماہیت مشکوک  ومشتبہ ٹھہر نے کے امکانات کو خارج کیا جا سکتا ۔ بلکہ اس سے سرکاری اداروں کی جوابدہی کا سسٹم، جو کسی بھی جمہوری نظام کے بنیادی عناصر میں شامل ہے، کمزور پڑنے کا شدید احتمال پیدا ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال مستقبل میں کسی بھی حلقے کے حق میں نہیں ہو سکتی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?