Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

شہری ہلاکتیں،وادی میں ہمہ گیر ہڑتال اور احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE
سرینگر//پلوامہ میں شہری ہلاکتوں اور مزاحمتی خیمے کی طرف سے یوم مزاحمت کی کال کے پیش نظر وادی کے جنوب و شمال میں ہمہ گیر ہڑتال رہی جس کی وجہ سے زندگی کی نبض تھم گئی۔سرینگر کے پائین شہر کے علاوہ پلوامہ کے رہمو،ٹہاب،نیوہ،کاکہ پورہ ، پدگام پورہ، پرچھو،ترال، کیموہ،چاڈورہ،سوپور،پاپہ چھن،حاجن،کلوسہ،بانڈی پورہ،گلشن چوک،نو پورہ سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے،جلوس،سنگبازی ،ٹیر گیس شلنگ ہوئی ۔ نواکدل سرینگر میں ایک دوشیزہ کی ٹانگ پر ربڑ کی گولی پیوست ہوئی جبکہ مظاہروں کے دوران20نوجوان زخمی اور ایک درجن گرفتار ہوئے۔جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادئیگی پر روک لگا دی گئی جبکہ سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق سمیت درجنوں مزاحمتی لیڈر تھانہ و خانہ نظر بند رہے۔
وسطی کشمیر
مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جمعہ کو ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی کال کے پیش نظر کپوارہ سے قاضی گنڈ تک عام زندگی کی رفتار تھم گئی۔شہر خاص میں شام کے وقت سنگ باری کے واقعات پیش آ ئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اکا دکا ٹیر گیس گولے بھی داغے۔ نواکدل سر ینگر میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے آزادی کے حق میں نعرے بازی شروع کی جس دوران فورسز کا روائیوں کے دوران 23سالہ شہنازہ حسن کی ٹانگ میں ایک ربر گولی لگنے کے بعد اسے سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتا ل منتقل کیا گیا۔ شام کے وقت پائین شہر کے کئی علاقوں میں اس وقت سنگبازی کے واقعات پیش آئے جب دن بھر تعینات رہنے کے بعد سیکورٹی اہلکار واپس کیمپوں کی طرف جا رہے تھے۔شہرخاص کے کم و بیش تمام علاقوں میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا تھا اور لوگوںکی نقل وحرکت کو گھروں تک محدود کر کے رکھ دیا گیا تھا۔ پائین شہر کے چپے چپے پر پولیس اورسی آر پی ایف اہلکاروںکی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔ قدیم شہر میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے تاریخی و مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کو بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔جامع مسجد سرینگر کے باب الدخول مقفل رکھے گئے تھے۔اس تاریخی مسجد کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ مسجد کے باہر جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی جنہوں نے مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔جامع مسجد کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیاتھا ۔ صفاکدل ،سکہ ڈافر، نواب بازار، نوہٹہ ، جمالٹہ، خانیار، رعناواری، راجوری کدل ، علمگری بازار، لالبازار، حول ،بہوری کدل ، مہاراج گنج کے علاوہ سیول لائنز کے مائسمہ ،حبہ کدل، زالڈگر، بسنت باغ، گائو کدل،، ، درگاہ، صورہ، زونی مر، اور شہید گنج سمیت کم وبیش تمام علاقوں میں سڑکوں پر فورسز اور پولیس کا پہرہ بٹھا دیا گیا تھا۔شہر کے سول لائنز کے لال چوک ،ریگل چوک ،کوکر بازار ،آبی گذر ،کورٹ روڈ ،بڈشاہ چوک ،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ،مہاراجہ بازار ،بٹہ مالو اور دیگر اہم بازاروں میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے مقفل رہے اور ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی۔ شہرمیں ہر قسم کی سرگر میاں متاثر رہی اور لوگوں نے زیادہ ترگھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے شہر میں خاموشی چھائی رہی اور اسکے گردونواح میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر مائسمہ میں صبح سے ہی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے حساس علاقوں میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو تمام ضروری ساز و سامان سے لیس کرتے ہوئے تعینات کر دیا گیا تھا۔ہڑتال کے پیش نظر سرینگر،قاضی گنڈ ریل سروس بھی معطل رہی جبکہ گاڑیوں کی آمدرفت بھی متاثر ہوئیں۔ہڑتال کے سخت ترین اثر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پٹری فروشوں نے بھی جمعہ کو شہر میں اپنی دکانیں نہیں سجائی تھی۔ دکان ویران،بازار سنسان اور تجارتی و کاروباری مراکز صحرائی مناظر پیش کر رہے تھے۔اس دوران سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں قید رکھے گئے جبکہ میرواعظ عمرفاروق کو بھی گھر میں خانہ نظر بند رکھا گیا۔ پولیس نے محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ، ایاز اکبر،  ظفر اکبر بٹ،راجہ معراج الدین، محمد اشرف لایا اور عمر عادل ڈار کو بھی خانہ وتھانہ نظر بند رکھا۔ادھر بڈگام میں بھی سخت گیر ہڑتال رہا جس کے دوران تمام طرح کی کاروباری اور عام سرگرمیاں معطل رہیں۔عینی شاہدین کے مطابق نماز جمعہ کے بعد کرالہ پورہ چاڈورو میں ایک جلوس برآمد ہوا جس کے دوران نعرہ بازی ہوئی۔گاندربل سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
جنوبی کشمیر
 پلوامہ اور ترال سمیت دیگر جگہوں پر ہڑتال کا اثر سخت دیکھنے کو ملا اور اس دوران ہر سو ہو کا عالم نظر اآرہا تھا۔ نامہ نگار شوکت ڈار کے مطابق ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حساس علاقوں اور قصبہ کے علاوہ ضلع ہیڈ کواٹر میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا  ۔پلوامہ، کاکہ پورہ اور ملحقہ مقامات پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری تعداد تعینات کرکے کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی تھیں ۔ جاں بحق ہوئے مقامی جنگجو اور طالب علم سمیت دو دیگر نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کیلئے آنے والے لوگوں کی ا ن کے آبائی علاقوں میں آمد کا سلسلہ صبح سویرے ہی شروع ہوا اوردن بھر جاری رہا جس کے دوران اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ رہمو پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر شرکاء جلوس نے اسلام وآزادی کے حق میں نعرہ بازی کی تاہم بعد میں یہ جلوس پرامن طور پر منتشر ہوا۔ نماز جمعہ کے بعد ضلع کے ٹہاب علاقے میں فورسز،پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہو ئیںجس میں طرفین میں خشت باری وجوابی خشت باری ہوئی۔ لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹا ئر گیس شلنگ کی گئی۔ مشتعل ہجوم نے یہاں موجود سی آ ر پی ایف182 بٹا لین پر زبردست پتھرائو کیا ۔نیو ہ پلوامہ میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی ہوئی تاہم فورسز اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں نے سی آ رپی ایف 183 بٹا لین  کے کیمپ پر پتھرائو کیا ۔ کاکہ پورہ میں بھی جلوس برآمد کیا گیا جس دوران لوگ اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے۔ پدگام پورہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس برآ مد ہوا جبکہ بعد میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان سنگبازی و جوابی سنگبازی ہوئی۔ترال میں مکمل ہڑ تا ل رہی جس کے دوران نودل ترال میں جھڑ پوں کی اطلاع ہے ۔دریں اثناء پرچھو پلوامہ میں بھی پتھرائوکے واقعات پیش آئے۔  ادھر جنوبی کشمیر کے ڈی آئے جی پو لیس ایس پی پانی نے پلوامہ ضلع کا دورہ کرکے حالات کا جائیزہ لیا۔ ضلع اسلام آباد(اننت ناگ) میں سنگم سے لیکر کے پی روڑ تک ددکانیں،وکارباری مراکز کے علاوہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ نامہ نگار ملک عبدالسلام کے مطابق  اننت ناگ ضلع میں ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی۔بجبہاڑہ ،ہمدان ،عشمقام ،دیلگام ،لارکی پورہ ،مٹن ،ڈورو اور دیگر قصبہ جات میں تمام دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے۔کولگام سے نمائندئے اطلاع دی ہے کہ کیموہ ،کولگام ،کھڈونی اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند تھیں اور ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی۔ نامہ نگار خالد جاویدکے مطابق کیموہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شامل لوگوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی بعد میں پْر امن طور پر منتشر ہوئی۔ پہاڑی ضلع شوپیاں میں ہڑتال رہی جبکہ کال کے پیش نظر اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
شمالی کشمیر
 ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ شام ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد ضلع میں ہڑتال کے اثرات سخت دیکھنے کو ملے۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق جان بحق جنگجو کی میت رات دیر گئے اس کے لواحقین کے سپرد کی گئی، تاہم اس کی تجہیز و تکفین جمعہ کی صبح اس کے آبائی علاقے میں انجا م دی گئی۔حاجن میں اس وقت فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے جب نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر احتجاج کرتے ہوئے سرکاری فورسز پر پتھراو کیا ہے جواب میں فورسز ٹیر گیس شلنگ کی بوچھار کی ہے اور ٹیر گیس شل گھروں میں بھی داغے جس سے عمررسیدہ اور بچوں کا دم گھٹ گیا ہے۔ کلوسہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں اور ٹیرگیس شلنگ بھی ہوئی ہے۔ پاپچھن میں نماز جمعہ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے سی آر پی ایف کیمپ پر پتھراو کیا ہے جواب فورسز نے ٹیرگیس کے گولے داغے اور کافی دیر تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ بانڈی پورہ میں مرکزی جامع مسجد جامعہ قدیم میں نماز جمعہ کے بعد صحن میں جمع ہوکر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے گلشن چوک میں پہنچے اور وہاں سے نوپورہ چوک تک پرامن احتجاج کرتے ہوئے مارچ کیا ہے جبکہ اجس میں بھی نماز جمعہ کے بعد جان بحق جنگجو کا غائبانہ جنازہ ادا کیا گیا۔  قصبہ سوپور میں نماز جمعہ کے بعد جب مقامی جامع مسجد سے نمازیوں کے ایک گروپ نے جلوس نکالنے کی کوشش کی تو راستے میں پہلے سے ہی تعینات پولیس اور فورسز کے اہلکاروں نے جلوس کو ناکام بنانے کی کارروائی عمل میں لائی ۔ نامہ نگار غلام محمد کے مطابق مشتعل نوجوانوں کی سنگباری کے نتیجے میں کچھ وقت تک یہاں صورتحال پر تنائو رہی کیونکہ خشت باری کے جواب میں پولیس اور فورسز نے آنسوں گیس کے گولے داغے ۔ادھر علاقے زینہ گیر  کے بیشتر دہیات جن میں بٹنگو،ڈورو،بومئی، واڈورہ بالہ،نتھی پورہ ،زالورہ اور تجر شریف میں بھی نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ پلہالن پٹن میں بھی لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالا جس میں لوگ اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔کپوارہ میں ہڑتال رہی جبکہ مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے کال کے پیش نظر قصبہ اور حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔نامہ نگار اشرف چراغ کے مطابق مکمل ہڑتال کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی اور جمعہ کے پیش نظر ضلع کے حساس علاقوں جن میں کرالہ پورہ، ترہ گام ، لنگیٹ ، لالپورہ اور کپوارہ شامل ہے میں فورسز کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا تھا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب
چھاترو کشتواڑ میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری
جموں

Related

صفحہ اول

مرکز وریاستیں’ ٹیم انڈیا ‘کی طرح کام کریں کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

May 24, 2025
صفحہ اول

پاکستان کو سزا دیکر پہلگام کا بدلہ لیا گیا مقامی و غیر مقامی کوئی نہیں، ہم سب ہندوستانی

May 24, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا: مودی

May 24, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی پونچھ پہنچے، گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?