سرینگر// شہری ہلاکتوں کے خلاف حریت(گ) کارکنوں نے حیدر پورہ میں احتجاجی جلوس برآمد کیاجبکہ شہر خاص کے کچھ علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد سنگبازی اور ٹیر گیس شلنگ کے واقعات رونما ہوئے۔جمعہ کو حیدر پورہ میں جامع مسجد حید پورہ کے احاطے میں حریت (گ) کی طرف سے محمد اشرف لایا کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیااور شرکاء جلوس نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے میں سید امتیاز حیدر، مختار احمد صوفی، اشفاق احمد خان، رمیز راجہ سمیت دیگر کارکنان اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین شہری ہلاکتوں اور تہاڑ جیل میں نظر بند قیدیوں کے خلاف مبینہ انسانیت سوز مظالم روا رکھنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ بعد میںجلوس پرامن طور پر منتشر ہوا۔ادھر شہر خاص میں نماز تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی، اور میرواعظ عمر فاروق نے بھی کئی ہفتوں کے بعد نماز جمعہ پر خطبہ دیا۔نماز جمعہ کے بعد میں راجوری کدل،کاوڈارہ اور نواکدل میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران نوجوانوں نے فورسز اور پولیس پر سنگبازی کی۔فورسز نے جوابی سنگباری کے ساتھ ساتھ ٹیر گیس کو گولے داغے۔ افراتفری کے ماحول میں نالہ مار روڑ کچھ وقفے کیلئے ٹریفک کی آمدرفت بند ہوئی۔