سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اننت ناگ میں سیکورٹی آپریشن کے دوران دو شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اس واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصادم کی جگہوں سے دور رہیں تا کہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔ محبوبہ نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے ۔