سرینگر/ / انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں اور ایس ایس پی شوپیاں کو پہنو میں شری ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس سے قبل انٹرنیشنل فورم فار جسٹس نے انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن میں ایک عرضی دائرکی۔ کمیشن کے ممبر عبدالحمید وانی کے پاس سماعت کے دوران انہوںنے ریاستی چیف سیکریٹری اور ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے پوچھا کہ فورسز میعاری ضابطہ اخلاق کی اتباع کرنے کے پابند کیوں نہیں ہے۔اونتو کے مطابق ممبر کمیشن نے ڈی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو جنگجویانہ آپریشنوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران معیاری ضابطہ اخلاق اپنانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ کمیشن کے ممبرعبدالحمید وانی نے ڈی سی اورایس ایس پی شوپیان کے نام نوٹس اجراء کرتے ہوئے اُن سے 4مارچ کوپہنوشوپیان میں چارشہریوں کی ہلاکت کے بارے میں فوری رپورٹ طلب کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے شہری ہلاکتوں اورمعیاری ضابطہ اخلاق کے حوالے سے دائرعرضی کی اگلی سماعت کیلئے 2اپریل2018کی تاریخ مقرر کردی۔