یو این آئی
نئی دہلی//ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور کے جواب میں پاکستانی فوج کی کارروائی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو سول سکیورٹی ایکٹ کے تحت ہنگامی اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری اور ایڈمنسٹریٹرز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سول سکیورٹی ایکٹ کے تحت حاصل ہنگامی اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد ہنگامی حالات میں ضروری احتیاطی تیاریوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینا اور ان پر عمل درآمد کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق ان ہنگامی اختیارات کے تحت ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کو وقت ضائع کیے بغیر ضرورت کے مطابق ضروری آلات اور سامان کی خریداری کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔