Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

شہری آبادی گوناگوں مسائل و مشکلات سے دوچار حکومت زبانی جمع خرچ اور کاغذی گھوڑے دوڑانے میں مصروف:تنویر صادق

Mir Ajaz
Last updated: January 8, 2023 12:12 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

سرینگر//سمارٹ سٹی کے نام پر شہر سرینگر میںجہاں حکومت کی طرف سے صرف دکھاوے کیلئے لیپاپوتی پر مبنی اقدامات کئے جارہے ہیں ،وہیں اندرونِ شہر کی آبادی بجلی، پانی اور سڑک جیسے بنیادی ضروریاتِ زندگی سے آج بھی محروم ہیں۔ ایک بیان کے مطابق ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ نے آج شہر خاص کے آبی کارپورہ، آبی نائوپورہ، بہرو محلہ، کہنہ کھن اور ڈل کے اندرونی علاقوں کے دورے کے دوران مقامی آبادی کے مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کرنے کے دوران کیا۔ لوگوںنے جگہ جگہ پر بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن کی شکایت کی اور کہاکہ 3بار بجلی فیس میں اضافے کے باوجود بھی ٹھٹھرتی سردی میں بھی یہاں برقی رو کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ پینے کے پانی کی قلت سے بھی پریشانِ حال ہیں، اگرچہ پانی کی سپلائی کیلئے پائپ لائن بھی نصب کی گئی تھی لیکن اُس لائن سے اثر و رسوخ رکھنے والے ہوٹل والوں کو پانی کی سپلائی کی جارہی ہے جبکہ عام لوگوں کو پانی کیلئے میلوں پیدل چلنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے باضابطہ سڑکوں کی عدم موجودگی سے انہیں درپیش مسائل کا بھی خلاصہ کیا اور کہا کہ بیماروں کو لانے اور لیجانے میںانہیں سال بھر مشکلات کا سامنا رہتا ہیں۔ آبادی نے دیگر ضروریاتِ زندگی کی عدم دستیابی کے بارے میں بھی آگہی دلائی۔ اس کے علاوہ میر بحری کی لوگوں نے شکایت کی کہ 2014کے تباہ کن سیلاب سے 886مکانوں کو نقصان ہوا تاہم لاوڈا کی طرف سے کئے گئے سروے میں صرف186کی نشاندہی کی گئی جبکہ دیگر مکان مالکان آج تک کسی بھی امداد سے محروم ہیں۔ تنویر صادق نے لوگوں کے مسائل سُنے اور موقعے پر ہی متعلقہ حکام کیساتھ رابطہ کرکے ان کا سدباب کرانے کی بھی تاکیدکی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جہاں سمارٹ سٹی کے نام پر دکھاوے کیلئے لیپاپوتی پر مبنی اقدامات کررہی ہیں،وہیں زمینی حقائق بدترین صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈل کی آبادی انتہائی ناگفتہ بہہ صورتحال سے دوچار ہے اور لوگوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ زبانی جمع خرچ اور کاغذی گھوڑے دوڑانے کی روش کو ترک کرکے زمینی سطح پر عوام کی راحت رسانی کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوارہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
بارہمولہ سڑک حادثے میں کم از کم 11 طالب علم زخمی
تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں شروع کیں
برصغیر
ہندوستانی ایئر اسپیس میں پاکستانی طیارے اب بھی نہیں ہو سکیں گے داخل، حکومت نے 23 اگست تک بڑھائی پابندی
برصغیر

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?