Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صنعت، تجارت و مالیات

شہریوں کا ضروری اشیا ذخیرہ کرنے کیلئے بازاروں کا رُخ تاجر لیڈروں کا دکانداروں سے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے پر زور

Mir Ajaz
Last updated: May 10, 2025 11:08 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر/ہند و پاک سرحدی کشیدگی کے بعد وادی کشمیر میں عوامی تشویش میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ کشمیری عوام ممکنہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ سرینگر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد دکانوں اور اسٹوروںپر قطاروں میں کھڑی نظر آئی، جو خوراک، دوائیں، ایل پی جی سلنڈر اور دیگر بنیادی اشیاء کی خریداری میں مصروف تھی۔شہر کے ڈاؤن ٹاؤن، سول لائنز، لال چوک، راج باغ اور پوش کالونیوں میں بڑے پیمانے پر خریداروں کا رش دیکھنے کو ملا۔کریانہ اسٹوروں، میڈیکل دکانوں، اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر چاول، دالیں، خشک سبزیاں، دودھ، بچوں کی خوراک، جان بچانے والی دوائیں، سینیٹری اشیاء اور ایل پی جی گیس سلنڈرز کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے دکان پر غیر معمولی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا’’خریداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں حالات خراب ہو سکتے ہیں، اس لیے وہ پیشگی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘سول لائنز کے رہائشی فیاض احمد کا کہنا تھا’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد خدشہ ہے کہ حالات کسی بھی وقت بگڑ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نوے کی دہائی کے دور میں مسلسل کرفیو، ہڑتالیں، اور اشیاء کی قلت دیکھی ہے، اس لیے ہم جانتے ہیں کہ ایسے وقت میں کس طرح تیاری کرنی ہوتی ہے۔‘‘اسی طرح ڈاؤن ٹاؤن کے رہائشی غلام محی الدین ڈار نے کہا،’’کشمیر کے لوگ اب ان حالات کے عادی ہو چکے ہیں۔ ہم ماضی کے تجربات سے سبق لے کر آج اشیائے ضروریہ ذخیرہ کر رہے ہیں تاکہ آئندہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘اس موقع پر کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق ڈار نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کی پریشانی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا’’ہم تمام دکانداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہ کریں اور کالا بازاری سے سختی سے پرہیز کریں۔‘‘فاروق ڈار نے مزید کہا کہ تاجروں کو موجودہ صورتحال میں سماجی ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات، آٹا، چاول، اور دیگر ضروری اشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہدار نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم اپنے تمام دکانداروں کو ہدایت دیں گے کہ وہ عوام کے لیے ضروری سامان مناسب قیمتوں پر فراہم کریں تاکہ کسی کو بھی پریشانی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا ’’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وادی میں کسی قسم کی مصنوعی قلت نہ پیدا ہو۔‘‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈوڈہ: تیز رفتار ٹرک نے چرواہے کو کچل ڈالا،کم ازکم 60 بھیڑیں بھی ہلاک
تازہ ترین
ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہندپاک کے درمیان جنگ بندی ہوٹل مالکان اورچیمبرآف کامرس کاخیرمقدم

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

زرعی سرگرمیاں شیوراج نے سرحد سے متصل اضلاع میں کاموں کا جائزہ لیا

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

گھریلوں تفریح کانیاتجربہ شاومی انڈیا کی فائر ٹی وی کے ساتھ کیوایل ای ڈی ایف ایکس پرو اور فور کے ایکس سیریزلانچ

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ہند و پاک کشیدگی بینکوں کو تیار رہنے کی ہدایت

May 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?