عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// میونسپل کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی صدارت میںشہرسرینگرکوصاف ستھرارکھنے اور ٹھوس فضلے اور کوڑے کچرے کوٹھکانے لگانے کیلئے ایک میٹنگ میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ میں کارپوریشن کے اعلیٰ افسراں نے حصہ لیا اورشہر میں صفائی ستھرائی کو مزیدفروغ دینے اور اس میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے نقش راہ کاجائزہ لیاگیا۔میٹنگ کے دوران کمشنرنے شہر میں صحت عامہ اورصفائی کوبرقراررکھنے کیلئے کوڑے کچرے اورٹھوس فضلے کوٹھکانے لگانے کے شعبوں کی اہمیت پرزوردیااورصفائی ستھرائی میںاعلیٰ معیارکے حصول اورکوڑے کچرے کے بندوبست میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ میٹنگ کے دوران شعبوں میں بہتری لانے کو کھوجنے کے علاوہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اورصفائی میں اختراعی عملوں کوشامل کرنے پربحث ہوا۔ میٹنگ کے دوران ٹھوس فضلہ اورصفائی ستھرائی کے شعبوں کے افسروں نے اپنے تجربات بانٹے اور تجاویزپیش کیں ۔ میٹنگ کے دوران کمشنر نے منصوبہ بندی کا خاکہ مرتب کیا۔کمشنر نے اعتماد ظاہر کیا کہ میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں سے شہر کوصاف رکھنے میں مزید تیزی آئے گی۔