عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// زرعی یونیورسٹی کے پولی نیشن سینٹر نے ڈابر انڈیا لمیٹڈ کی وساطت سے پیر کو شہد کی مکھیوں کا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نظیر احمد گنائی نے شرکت کی۔ ڈین فیکلٹی آف ہاٹیکلچر پروفیسر شبیر احمد وانی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ ڈابر انڈیا لمیٹڈ کی طرف سے سینئر ایگزیکٹیو وکرم سنگھ نے بھی شمولیت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نظیر احمد گنائی نے بیز اور پولی نیشن میں ان کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ہماری اقتصادیات اور معیشت کو مضبوط بنانے میں ایک کلیدی کردار ہے۔
وائس چانسلرنے پولینیشن سینٹر سے وابستہ سائنٹسٹ یعنی ڈاکٹر پروینہ بانو اور ڈاکٹر سجاد احمد گنائی کے کام کی تعریف کی اور اس کو تسکین بخش قرار دیا ۔انہوں نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسائل خود سے پیدا کرنے پر زور دیا جس میںمگس بانی کی سند قابل توجہ ہے جو کم خرچے میں ایک منافع بخش صنعت ہے۔ڈابر انڈیالمیٹڈ کے سینئر ایگزیکٹو پرچیز وکرم سنگ نے زرعی یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ ہمیشہ سکاسٹ کشمیر کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہیں گے اور آئندہ ایسے پروگرام سرانجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکاسٹ کشمیر کے 25 طلبہ و طالبات میں 250 بی کالونیز فراہم کی گئی ہیں جو مستقبل قریب میں ان کے لیے روزگار کا متبادل ثابت ہوسکتی ہیں۔