عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے کل سمسن بڈگام میں شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کے ساتھ ایک بات چیت کی۔مکھیوں کے پالنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت نے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے شہد کی مکھیوں کی پالنااور کھمبی کی کاشت جیسی چھوٹے پیمانے پر زراعت کی کاٹیج صنعتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ حکومت نے ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے تحت جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مکھیوں کی پرورش کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ UT سطح کی اعلیٰ کمیٹی برائے ایچ اے ڈی پی کی طرف سے سفارش کیے جانے کے بعد حال ہی میں منظور کیے گئے 29 پروجیکٹوں میں سے مچھلی اور کھمبی کا فروغ ہے۔انہوں نے Apiculture/ مشروم سینٹرک اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت کو بھی نشان زد کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان اداروں کی طرف راغب کیا جاسکے۔ڈائریکٹر زراعت نے شہد کی مکھی پالنے والوں کو مارکیٹنگ کی سہولیات سمیت مختلف سہولیات کی یقین دہانی کرائی تاکہ وہ اپنی پیداوار کا زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔