سرینگر// نیشنل کانفرنس نے شہدائے کربلا کے چہلم کی تقریب کے سلسلے میں ریاست میں خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے انتظامیہ سے تاکید کی ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات وافر مقدار میں میسر رکھنے کے ساتھ ساتھ شیعہ اکثریتی علاقوں میں سڑکوں اور گلی کوچوں کی صفائی اوربغیر خلل بجلی سپلائی کو یقینی بنائیں ۔