Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

شہدائے منگ کی یادمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 22, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 قوم پر اپنا آج قربان کرنے والوں کو ہر وقت یاد کرنے والی قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں مگر یہ قوم اپنے شہداء کو اک سال بعد بھی یاد نہ کر سکی اور نہ ہی ان کی قربانیوں کا ذکر کیا جا سکا۔ اس کا ثبوت یوں لگایا جا سکتا ہے کہ 14نومبر گزرکیا مگر کشمیرکاز کے لئے سب کچھ نچھاور کر دینے والوں خواب خرگوش میں سوئے رہے۔ کسی جگہ سے شہدائے منگ کی یاد میںایک آدھ تقریب بھی نہ ہوئی۔ اس بارے میں کوئی بیان تک بھی نظروں سے نہ گزرا۔ ایسے میں شہدائے منگ جیسے ایام آتے ہیں اور نکل جاتے ہیں۔ تاریخ کہتی ہے کہ یہ 14نومبر1832کا دن تھا جب سکھا شاہی کے مظالم کے خلاف کشمیری اٹھ کھڑے ہوئے۔ پونچھ کے لوگ شروع سے بہادر اور جفاکش گزرے ہیں۔ کبھی یہ لوگ بھی دیگر کی طرح آزادی پسند اور دلیر تھے۔ کبھی یہ غلامی کو قبول نہ کرنے کا عزم رکھتے تھے۔ سکھ حکمرانوںکے مظالم کے خلاف یہ سینہ سپر ہو گئے۔ اس تحریک کی کمان اس وقت شمس الدین مجاہد کے ہاتھ میں تھی۔ وہ کسی کی فنڈنگ کے انتطار میں نہیں رہے اور نہ ہی کیس این جی او کا سہرا لیا۔ انھوں نے چندے بھی وصول نہیں کئے۔ وہ سکھ فوج کے خلاف ایک مخلص  جان بازاورمجاہد تھے۔ گھر سے کھایا، زاد رِاہ لیا اور اللہ کی رضا کے لئے نکل پڑے۔ کسی پر احسان نہیں جتایا۔ قربانی کا صلہ بھی نہیں مانگا، اس کا کریڈٹ بھی نہیں لیا۔ یہ تھے شہید ملی خان اور سبز علی خان  جیسے عظیم فرزندان کشمیر۔ جب کشمیری رنجیت سنگھ کے خلاف میدان میں آئے تو اس وقت بھی بعض ضمیر فروش موجود تھے لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی۔ گلاب سنگھ کو اس جدوجہد کو کچلنے کا موقع ملا۔ وہ رنجیت سنگھ کی فوج میں جنرل تھا۔ گلاب سنگھ کی فوج نے پونچھی عوام کا قتل عام شروع کر دیا جس طرح آج وردی پوش کشمیر میں نسل کشی میں مصروف ہیں۔ گلاب سنگھ کو کشمیری مزاحمت ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ گلاب سنگھ نے نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے ہاتھ پائوں کاٹ ڈالے، گردنیں اڑا دیں، سر قلم کر کے درختوں پر لٹکا دیئے۔،بھر جلا دیئے، شہر ودیہات میں لوٹ مار کی لیکن بدترین مظالم کے باوجود اسے جدوجہد کچلنے میں ناکامی ملی ۔ منگ میں سردار ملی خان اور سبز علی خان کی زندہ کھالیں کھینچ لی گئیں۔ یہ دردناک مناظر تھے، کھالیں کھینچنے کے بعد ڈوگرہ اور سکھ فوج نے ان نوجوانوں کی لاشیں لٹکا دیں۔ کہتے ہیں وہ درخت آج بھی موجود ہے، یہاں پر اب یادگار تعمیر کی گئی ہے۔ راولپنڈی سازش کیس میں منگ کے ہی کرنل خان محمد خان کا نام لیا جاتا ہے جنھوں نے تحریک آزادی کی جنگ لڑی، عالمی جنگ دوم میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں دوسرے راستے پر چل پڑے۔ پونچھ کے حکمران سردار شمس خان نے سکھ راج اور مظالم کے خلاف بغاوت کی تو کہتے ہیں سردار نور خان نے غداری کرتے ہوئے انہیں مہاراجہ کے حوالے کر دیا۔ تحریک میں سدھن اور ملدیال ہی نہیں بلکہ ہر کسی قبیلے نے قربانیاں پیش کیں۔ آج ان عظیم شہداء کے مشن پر چلنے کا وقت ہے مگر یہاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لوگوں کو علاقوںاور برادریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لوگ ظاہری اور باطنی طور پر متصادم ہیں۔ ایک کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دنیا داری کے لئے لوگ آپس میں سلام دعا کرتے ہیں، ورنہ دن بدن ان میں نفرتیں اور دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ سب کا مقصدایک ہی ہے، زاتی مفاد، کرسی، اقتدار، مراعات۔ ایک وہ بھی تھے جنھوں نے قوم کی آزادی کے لئے اتحاد اور اتفاق کے لئے خود کو قربان کر دیا۔ ہم آج سب کو اپنے مفاد پر قربان کر رہے ہیں۔ نئی نسل تعلیم یافتہ ہے۔، اب اسی سے توقع ہے کہ یہ ذات برداری، قبیلوں، علاقائیت کے بت پاش کر دے گی اور زمانہ جاہلیت کی یادگاریں اور نشانیا ں مٹادے گی۔ اسلاف اور بزرگوں کی اعلیٰ خدمات اور قربانیوں پر فخر کرنے یا اکڑنے کے بجائے وہ قومیں تاریخ میں نام پیدا کرتی ہیں جو ہر وقت کچھ مثبت کر گزرنے اور تاریخ کو رقم کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔شہداے منگ اور شہدائے کشمیر خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ان شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ ہو گا کہ ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق کشمیر اور اہل کشمیر کا بھلا چاہے۔ انفرادی سے بڑھ کر اجتماعی کوششیں زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہیں۔ اللہ شہدائے منگ سردار شمس خان، سردارملی خان، سردارسبز علی خان، سردارمستانہ خان، سردارباز خان، سرداربنگش خان، سردار محمد یار خان، سردار مرید خان، سردار راجولی خان، سردارملکوں خان سمیت تمام شہداء کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین 

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
کالممضامین

“درخواست برائے واپسی ٔ ریاست” جرسِ ہمالہ

June 30, 2025
کالممضامین

! ہمارا جینا اور دکھاوے کے کھیل

June 30, 2025
کالممضامین

مقدس امرناتھ جی یاترا | تاریخ اور بین ا لمذاہب ہم آہنگی کا سفر روحانی سفر

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?