سرینگر// شہام پورہ نوہٹہ کی رابط سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں ،جس کے سبب سڑکوں پر گہرے کھڈے بن گئے ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں اگرچہ گذشتہ سال علاقہ میں سڑکوں پر میکڈیم بچھانے کا کام شروع ہوا تاہم شہام پورہ میں کام روک دیا گیا ۔علاقہ کے لوگوں نے مانگ کی ہے کہ شہام پورہ میں رابطہ سڑکوں پر میکڈیم بچھایا جائے ۔