رئیس احمد کمار
ہیڈماسٹر صاحب نے دو استانیوں کو دن کے دو بجے ہی گھر جانے کے لئے چھوڈ دیا۔
اسکول کے دو اساتذہ، جن کے ہیڈماسٹر صاحب سے تعلقات پہلے سے ہی ٹھیک نہیں تھے، نے ڈائریکٹر صاحب کو فون کر کے ہیڈماسٹر صاحب کے خلاف شکایت درج کی۔ آدھے گھنٹے کے بعد ہی ڈائریکٹر صاحب اسکول میں حاضر ہوئے اور ہیڈماسٹر صاحب سے دو استانیوں کو چار بجے سے پہلے ہی چھوڈ دینے کے وجوہات پوچھیں۔
دونوں اساتذہ اس بات پر خوش تھے کہ آج ہیڈماسٹر کی ڈائریکٹر صاحب خوب خبر لیں گا اور تمام اسٹاف ممبران کے سامنے اس کی بےعزتی ہو جائے گی۔
جب ڈائریکٹر صاحب نے وجہ پوچھی تو ہیڈماسٹر صاحب بول پڑے۔۔۔۔
سر ! ہم سب ماں بہنوں والے ہیں کیا آپ نے سائنس نہیں پڑھی ہے۔
ڈائریکٹر صاحب بنا کوئی دوسری بات منہ سے نکالے اسکول آفس سے باہر نکلے اور سیدھے اپنی سرکاری گاڑی میں داخل ہو کر واپس روانہ ہوئے۔
���
قاضی گنڈ کشمیر