سرینگر//لیگل میٹرلوجی محکمہ نے ایک صارف کی شکایت پر مانیور شو روم جوکہ اکسا مال جہانگیر چوک میں قایم ہے ،کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔محکمہ کو ایک صارف کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس نے مذکورہ شو روم سے جوکہ کا فرنچائز ہے ،سے 3999روپے میں ایک کُرتا خریدا اور اس کیلئے آن لائین پے منٹ بھی کی ۔مذکورہ صارف نے خرید گئے کُرتے کا تبادلہ کرنا چاہا تاہم مذکورہ کمپنی نے اسے پوری رقم نہ دی اور اسے مزید خریداری پرمجبور کیا ۔بعد میں صارف نے 2999 روپے میں اپنی پسند کی چیز خریدی اور باقی ایک ہزار روپے کی رقم اسے واپس نہیں دی گئی اور بتایا گیا کہ وہ مستقبل میں ان پسوں پر خریداری کرسکتا ہے جس کیلئے اسے ایک ٹوکن دیا گیا ۔شکایت ملنے کے بعد محکمہ نے یہ پایا کہ مذکورہ صارف کو کافی ذہنی پریشانی میں ڈال دیا گیا ہے اور شکایت درج کرکے مذکورہ کمپنی کو قانونی نوٹس بھیجی گئی جس کے بعد کمپنی نے گاہک سے معافی مانگی اور باقی رقم کو چیک کے ذریعے واپس کردیا اور اس کے علاوہ 500روپے کا ایک مفت ووچر بھی فراہم کیا ۔