سرینگر //شوہل ہونڈائی نے ہنڈائی موٹر انڈیا کے اشتراک سے نوگام بائی پاس سروس سٹیشن میں مفت کار کیئر کلنک کا افتتاح کیا ۔ کار کیئر کلنک کو شوہل گروپ کے ڈائریکٹر بلال احمد گورو، آر پی ایس ایم انوراگ پانڈے اور اے پی ایس ایم جیتندر کھیرا کا بھی اشتراک حاصل ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مفت کار کیئر کلنک کا افتتاح ہونڈائی کے اے پی ایس ایم جیتندر کھیرا نے شوہل گروپ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر میاں عادل ، سروس منیجر ریاض بٹ اور شیر گروپ کے دیگر عہدیداران اور سول سوسائٹی ممبران کی موجودگی میں کیا گیا۔مفت کار کیئر کلنک 27مارچ 2018سے لیکر 5اپریل 2018تک جاری رہے گا۔ کار کیر کیمپ کے فوائد مین چیک اپ، گاڑی کی صفائی ودیگر خصوصیات شامل ہیں۔ مفت کار کیئر کلنک میں گاڑیوں کے سامان پر 10فیصد اور تین سال پرانی گاڑیوں کی مزدوری پر 30فیصد اورزیر گارنٹی گاڑیوں کی مرمت میں 20فیصد اور 30فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ صافین کسی بھی جانکاری کیلئے شوہل گروپ کے فون نمبرات 9622724040, 9622684040 اور ای میل [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔