عظمیٰ نیوز سروس
شوپیان// مرکزی اور یوٹی سیکٹر سکیموں کے نفاذ کو تیز کرنے کے لئے ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری کشمیرڈاکٹر پرویندر سنگھ سوڈان نے سوموار کو ضلع شوپیاں کا دورہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کو ایک جدید ترین ویٹرنری ہسپتال ملنے جا رہا ہے جس کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سوڈان نے استفادہ کنندگان کی زیادہ سے زیادہ تعداد کا احاطہ کرنے کے لیے خصوصی توجہ کے ساتھ اسکیمیں تاکہ ڈیری اور پولٹری سیکٹر سے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیا جاسکے۔ڈائریکٹر نے ہدایات جاری کیں اور HADP سکیم کے پروجیکٹ 23، 25 اور 28 کے تحت مزید یونٹس قائم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ویٹرنری اسسٹنٹ سرجنز پر زور دیا کہ وہ پشودھن پورٹل پر AIs، پیدائش اور ویکسینیشن کے حوالے سے اپ لوڈنگ کو ایک مقررہ وقت میں تیار کریں۔