سرینگر//شوپیان میں چھاپہ مار کارروائیو ں کا سلسلہ وسیع پیمانے پر جاری ہے اور شبانہ چھاپوں کے دوران پولیس نے درجنوں نوجوانوںکو گرفتار کرلیاہے ۔گاگرن ،میمندر ،راولپورہ ،دانگام ،کاجنی الر اور ملحقہ دیہات میں دوران شب پولیس نے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے رات کے دوران مکینوں کو خوفزدہ کیا اور چھاپوں کے دوران نہ صرف لوگوں کی مارپیٹ بلکہ گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔لوگوں نے بتایا کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے نوجوانوں جن میں اکثریت سکولوں میں زیرِ تعلیم طالب علموں کی ہے کو اپنے گھروں سے روپوش ہونا پڑا ہے۔راولپورہ کے لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران اگر لڑکا موجود نہیں ہوتا ہے تو اسکے باپ کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پولیس نے کہا ہے کہ جب گرفتار شدگان کے بیٹے پولیس اسٹیشن آئیں گے تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا ۔