شوپیان //جنگجوئوں کومددفراہم کرنے والے گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے شوپیان پولیس نے ایک کانسٹیبل اورایک بینک ملازم سمیت4 نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔شوپیان پولیس نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر138/2017 زیر دفعات 16یوایل اے اور7/27آرمزایکٹ کرکے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ،جس نے 11جون2017میںامام صاحب شوپیان میں ایس پی ائو خورشید احمد پر حملے کی تحقیقات عمل میں لائی ۔تفتیش اورتحقیقات کے بعد شوپیان پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں 4 افراد کو گرفتارکیا جوکہ جنگجووَں کو مدد فراہم کرتے تھے ۔ تفتیش اورتحقیقات کے دوران مزید پتہ چلا کہ اس حملے کو شوپیان میں حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ ناظم نذیر ڈار،صدام پڈر اور عرفان عبداللہ گنائی ساکن ہف کی ہدایات پر انجام دیاگیاتھا۔اوراس سلسلے میں پولیس نے حزب سے وابستہ4بالائے زمین ورکروں عامر محی الدین ساکن ہف جوکہ ایک بینک میں کام کررہاتھا،پولیس کانسٹبل توصیف احمد ، بشارت یوسف میر پرائیوٹ اسکول ٹیچراور افتخار راتھر عرف جمشید ساکن اونیرہ کوگرفتارکرکے اس گروہ کاپردہ فاش کردیا۔(کے این ایس)