سری نگر//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے زینا پورہ علاقے کے چرمرگ میں سنیچر کو ایک تصادم میں جنگجو اور ایک فوجی جوان مارے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس نے بتایا کہ چیرمرگ میں ایک جنگجو کے ساتھ ساتھ 1آر آر کا ایک فوجی جوان بھی مارا گیا۔ تاہم جنگجو کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
قبل ازیں، پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں جے کے پولیس کے ذریعہ تیار کردہ ان پٹ پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ہدف کے مقام کی تلاش میں تیزی لائی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔