شوپیاں// جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے میں گزشتہ رات سے سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری گولیوں کے تبادلے میں جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اورپیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا اور رات دیر گئے ایک جنگجو مارا گیا۔
جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ ہی فورسز نے علاقے میں آپریشن ختم کر دیا۔