سرینگر//عالمی بنک کی55.75 کروڑ روپے کی مالی امداد سے 2 پُلوں کی تعمیر کے سلسلے میں ایک کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر آج دستخط کئے گئے جو سی ای او جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ سوربھ بھگت اور ایم ڈی جے کے پی سی سی دلیپ ٹھسو کے درمیان عمل میں لایا گیا۔جے کے پی سی سی شوپیاں اور پلوامہ میں2 پُل تعمیر کررہا ہے۔ ایک پُل رنبیر آرہ نالہ اور دوسرا روہمو نالے پر تعمیر کیا جائے گا۔