شوپیان //قصبہ کے ایک مضافاتی گائوںنارہ پورہ میں مقامی نوجوانوں نے فوج کی ایک گاڑی پر پتھرائو کیا جس کے بعد فوجی اہلکار گائوں میں گھس گئے اور مکانوںاور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر کھڑا کی گئی گاڑیوں کے شیشے چکناچور کئے گئے اور مکانوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ادھر سعد پورہ کے لوگوں نے بھی الزام لگایا کہ شوپیاں سے رام نگری جانے والی دو رکشک گاڑیاں جب سید پورہ علاقے میں پہنچ گئیںتو کچھ بچوں نے اُن پر چند پتھر پھینکے۔ جوابی کارروائی میں فورسز نے شلنگ اور پیلٹ کا استعمال کیا جس کی وجہ سے پانچ افراد شیل اور پیلٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔ ادھر فورسز کی طرف سے محاصرے کے دوران کی گئی فائرنگ سے طالب علم عادل احمد کے مارے جانے کے دوسرے دن سے بھڑکنے والے پُر تشدد واقعات اور ہڑتال کی وجہ سے ضلع میں معمولات زندگی متاثر رہی۔تاہم تین دنوں کے بعد ضلع میں عام زندگی پھر سے لوٹ آئی۔کاروباری ادارے کھل گیٔ، پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوا اور بازاروں میں کافی رش دیکھنے کو ملا۔ ضروریات زندگی کا سامان خریدنے کے لیٔ بڑ ی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور بازاروں کا رُخ کیا۔