سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کو ایک اور شہری کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جس سے جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد64ہوگئی ہے۔
سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 63سالہ شہری کو15جون کے روز بخار اور سانس لینے میں شکایت کی بنا پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج صبح سویرے انتقال کرگیا۔
ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے جموں کشمیر میں جو64شہری جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں سب سے زیادہ یعنی15کا تعلق سرینگر سے تھا۔