سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک60سالہ شہری جو کورونا وائرس میں مبتلاءتھا سنیچر کو انتقال کرگیا۔یہ جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی55ویں ہلاکت ہے۔
صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 60سالہ شہری کو11جون کے روز داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج جاں بحق ہوگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
یاد رہے کہ شوپیان کے مذکورہ شہری کی ہلاکت آج دن میں ہونے والی دوسری کورونا ہلاکت تھی۔اس سے قبل آج صبح پرے پورہ سرینگر کا سابق ڈاکٹر چل بسا۔
سرینگر ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد13ہے جو جموں کشمیر کے کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ہے۔