سرینگر//’’ شوپیاں چلو پروگرام ‘‘ میں ممکنہ شرکت کے پیش نظر حریت کانفرنس کے دنوںدھڑوں کے چیئرمین بدستور خانہ نظر بند رکھے گئے ہیں،تاہم لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک رپورش ہوگئے ہیں۔ بانہال ،بارہمولہ ریل سروس کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شوپیاں میں ایک ہفتے کے دوران4شہری ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کے پیش نظر شمال و جنوب میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے،جبکہ حساس مقامات اور علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شوپیاں چلو کال کے پیش نظر انتظامیہ نے جمعہ کے روز ضلع میں بندشیں عائد کرنے کا اعلان کیا۔سرکاری ترجمان کے مطابق ضلع مجسٹریٹ شوپیاں نے ضلع کے حدود میں آنے والے علاقوں میں دفعہ144کے تحت لوگوں اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے،تاہم اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ یہ بندشیں لازمی خدمات بشمول بنکوں پر عائد نہیں رہیں گی۔اس دوران مزاحمتی لیڈروں کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے اور شوپیاں کی طرف رخ کرنے کے پیش نظر گزشتہ کئی دنوں سے ہی بیشتر مزاحمتی لیڈرون کو خانہ و تھانہ نظر بند رکھا گیا ہے،جبکہ کئی ایک لیڈروں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔ سید علی گیلانی بدستور اپنے حید پورہ رہایش میں خانہ نظر بند ہیں،جبکہ میرواعظ عمر فاروق کو بھی گزشتہ کئی روز سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ تحریک حریت جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی اور محمد اشرف لایا بدستور اپنے گھروں میں نظربند ہیں۔ ذرائع کے مطابق حریت(گ) ترجمان غلام احمد گلزار کو جمعرات صبح پولیس نے گھر سے گرفتار کرکے تھانہ شیر گھڑی اور محمد یوسف مکرو کو پولیس اسٹیشن اسلام آباد ، جبکہ عمر عادل ڈار کو حیدرپورہ مرکزی آفس میں نظربند کردیا۔ لبریشن فرنٹ کے نائب صدر ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ اور سنیئر لیڈر شیخ عبدالرشید ،غازی بابا،اور بلال صدیقی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ اسلامک پولٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یسف نقاش کو گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیکر تھانہ صفا کدل میں بند کیا گیا۔فرنٹ ترجمان کے مطابق جاوید احمد زرگر اور ظہور احمد بٹ اور نور محمد کلوال کے گھر پر بھی چھاپے ماریے گئے،جبکہ محمد یاسین ملک کے گھر واقع مائسمہ اور دفتر آبی گزر میں بھی چھپاے مارے گئے،تاہم محمد یاسین ملک دنوں جگہوں پر موجود نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک شوپیان چلو کال کے بعد ہی رپوش ہوگئے ہیں،تاکہ وہ جمعہ کے روز شوپیاں کی جانب جلوس برآمد کرسکیں۔ امکانی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس کو بھی جمعہ کے روز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوئے ذرائع کے مطابق پولیس ایڈوئزری کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
شہر کے7علاقوں میں قدغنیں
سرینگر// مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی شوپیان چلو کال کے پیش نظر سرینگر کی ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو شہر کے سات تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں مین بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ترجمان کے مطابق جمعہ کو شہر سرینگر کے 7تھانوں بشمول رعناواری،خانیار ،نوہٹہ ،صفاکدل ،ایم آر گنج اور مائسمہ و کرالہ کھڈ کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ144کے تحت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شوپیان میں دفعہ 144
بندشیں عائد
شوپیان//ضلع مجسٹریٹ شوپیان نے ضلع کی حدود میں 2فروری کو احتیاطی طور ٹرانسپورٹ اور عام لوگوں کے نقل وحرکت پر دفعہ 144کے تحت بندشیںعائد کی ہیں۔ تاہم اہم خدمات بشمول بنکوں پر یہ بندشیں عائد نہیں ہوں گی۔