شوپیان // پولیس سٹیشن شوپیان پر جنگجوئوں نے پیر کی رات گرینیڈ پھنینکا جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس سٹیشن کی طرف 8بجکر20منٹ پرگرینیڈ پھینکا جو احاطے کے باہر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ اسکے فوراً بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کے بعد آس پاس علاقے میں تلاشیاں لی گئیں۔