عظمیٰ نیوزسروس
شوپیان// شوپیان میں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔پولیس چوکی کیگام کی ایک پولیس پارٹی نے مارہنز چوک پر قائم چوکی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت زبیر احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔زینہ پورہ ناگرڈ میں ایک الگ واقعہ میں، ایک پولیس پارٹی نے ایک منشیات فروش کو پکڑا جس کی شناخت سہیل احمد ڈار کے طور پر کی گئی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 480 گرام چرس نما مادہ برآمد ہوا۔اسی مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔جموں و کشمیر پولیس منشیات سے پاک معاشرے کو برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے اور عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس عظیم مشن کا ساتھ دیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ منشیات کے استعمال یا پیڈلنگ سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دیں۔