Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

شوپیان میں ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کا استعمال،25دیہات کا بیک وقت محاصرہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
شوپیان//جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلاع میںجمعرات کو 1990کے بعد پہلی بار قریب25دیہات کی بیک وقت سخت ترین ناکہ بندی کرکے قریب 3ہزار فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے اور قریب 3بجے تک گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔حالیہ برسوں میں اس طرح پہلی باربڑے پیمانے پر درجنوں دیہات کو بیک وقت محاصرے میں لیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹروں اور ڈورون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ محاصرے کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد بھی بھڑک اٹھا اور قریب 6دیہات میں فورسز اور مظاہرین الجھ گئے جس باعث دن بھر جھڑپیں بھی ہوئی رہیں۔تصادم آرائیوں میں 20شہری اور کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جنگجوئوں کے جو نئے ویڈیوز منظر عام پر آئے ہیں، جن میں تربیت بھی دی جارہی ہے، کو انہی علاقوں میں فلمایا گیا ہے، جس کے باعث ہی جمعرات کو بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا گیا تاہم وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی اس علاقے میں کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حالیہ ایام میں اس وسیع علاقے میں جنگجوئوں کی بڑے پیمانے پر نقل حرکت دیکھی گئی جس کی بنا پر یہاں تلاشی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فوج کی62آر آر،53آر آر،44آر آر اور فسٹ آر آر کے علاوہ سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے رات کے دوران ہی جنگجوئوں کی پناہ گاہوں کے سب سے خطرناک علاقے کی ناکہ بندی کردی۔جن دیہات کو محاصرہ میں لیا گیا تھا ان میں ناگہ بل،بڈی گام،ہوم ہون، دوسو،چڈی پورہ،ہف کڈی،ملہ ڈھیر، نولے پوشہ واری،کنگنو،آری پورہ، دراز پورہ،مول،ترکہ وانگام،درگڈ،چلی پورہ،ملہ ناڑاورصف نگری شامل ہیں۔فوج نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق کریک ڈائون کے دوران نہ صرف مردوں کو نوے کی دہائی کی طرح ایک ہی جگہ جمع کرکے ان کی شناختی پریڈ کروائی گئی بلکہ دوسری جانب رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔اس دوران فوج کے کئی ہیلی کاپٹر فضامیں گشت کرتے رہے اور کئی موقعوںپر یہ ہیلی کاپٹر انتہائی نیچے پرواز کرتے نظر آئے۔ ان علاقوں کی فضائی نگرانی کیلئے بغیر پائلٹ ڈرون کیمرے بھی استعمال میں لائے گئے جن کی مدد سے ہرطرح کی نقل و حرکت کے بارے میں تصاویر اور عکس بندی حاصل کی جارہی تھی۔اس دوران پولیس اور فورسز کی اضافی کمک طلب کرکے علاقے میں قائم وسیع میوہ باغات کو کھنگالنے کی کارروائی بھی انجام دی گئی گئی ،تاہم فورسز کا جنگجوئوں کے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا۔ان علاقوں کو جب محاصرے میں لیکر صبح سویرے تلاشی کارروائی شروع کی گئی تو ترکہ وانگام اور سوگن کے کچھ مقامات پر نوجوانوں نے گھروں سے باہر آکر احتجاج اور محاصرے پر مامور سیکورٹی فورسز پر پتھرائو کیا۔انہوں نے تلاشی کارروائی میں رکائوٹ ڈالنے کی کوشش کی،تاہم ان پر ٹیر گیس کے گولے داغے گئے اوریہ سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا۔گنڈ درویش میں مظاہرین کو بھگانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ آری پورہ،دراز پورہ،گنو پورہ،مغل پورہ اور ملہ ڈھیرہ میں بھی شدید نوعیت کا پر تشدد احتجاج کیا گیا جس کے دوران بے تحاشہ شلنگ اور پیلٹ کا استعمال بھی کیا گیا۔اسکے علاوہ ترکہ وانگام،سوگن،مول اور ہف میں بھی احتجاج کیا گیا اور یہاں بھی شدید نوعیت کی جھڑپیں ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم آرائی میں قریب20لوگ زخمی ہوئے جن میں3نوجوان پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب فورسز کو تلاشی کارروائی کے دوران کچھ ہاتھ نہیں لگا اور مظاہرین و فورسز میںجھڑپیں ہوئیں تو فورسز نے آری پورہ، دراز پورہ،موہن پورہ،ترکہ وانگام،گنو پورہ،مغل پورہ،ملہ ڈھیرہ اور سوگن میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی جس کے دوران سینکڑوں مکانات کے در و دیوار کو شدید نوعیت کا نقصان کیا گیا،فورسز اہلکار مکانوں میں گھس گئے اور انہوں نے آپریشن تھوڑ پھوڑ کے دوران گاڑیاں توڑ ڈالیں، مکانوں اور دکانوں کا حلیہ بگاڑ دیا اورلوگوں کی ہڈی پسلی توڑ ڈالیں۔ملہ ڈھیرہ کا شاید احمد شیخ شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔قریب12گھنٹے تک اس وسیع علاقے کو محاصرے میں رکھنے کے بعد ناکہ بندی ختم کردی گئی جس کے بعد وہاں بڑے پیمانے پر دوبارہ مظاہرے ہوئے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

اسکولوں کیلئے مقرر کئے گئے اوقات کار حمتی نہیں ، نظرثانی کا امکان: سکینہ یتو

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?