بجبہاڑہ میں گرینیڈ حملہ،5 سی آر پی ایف اہلکار زخمی،ترال میں سرنگ ناکارہ
کپوارہ +اننت ناگ+شوپیان//سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقہ میں جھڑپ کے دوران ایک جنگجو جا ں بحق ہوا جسکی شناخت نہیں ہوسکی۔اس دوران بجبہاڑہ میں فورسز پر گرینیڈ داغا گیا جس کے نتیجے میں 5اہلکار مضروب ہوئے۔اس دوران شوپیان میں ایک کانگریسی لیڈر کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامورپولیس عملے کے کوارٹر میں جنگجوئوں کا ایک گروپ گھس گیا اور انہیں سرنڈر کرانے کے بعد 4SLRرائفلیں اڑ لیں۔جمعرات کو فوج کی 21راشٹرایہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ ہندوارہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ہندوارہ کے سوڈل شہلال علاقہ کو محاصرے میں لیا اور جنگجوئو ں کو ڈھو نڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی شروع کی ۔ جو ں ہی فوج نے سڈل کا محاصرہ کر کے تلاشی کارروائی شروع کی تو وہا ں جنگل میں چھپے بیٹھے جنگجوئو ں نے فوج پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوا ۔ ابتدائی طور پر جھڑپ میں ایک جنگجو جا ں بحق ہوگیا جبکہ علاقہ میں 2سے 3جنگجوئوں کی موجودگی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس علاقہ میں یہ رواں مہینے کے دوران تیسری جھڑپ ہے ۔ ان جھڑپو ں میں 3عدم شناخت جنگجو جا ں بحق ہوگئے ہیں ۔ادھربجبہاڑہ میں جنگجوئوں کی طرف سے گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کے5اہلکار زخمی ہوئے ۔پولیس نے مطابق جنگجوئوں نے گوری وان بجبہاڑہ کے نزدیک ڈیوٹی دے رہے سی آر پی90بٹالین سے وابستہ اہلکاروں پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے 5اہلکار زخمی ہوئے جن کی شناخت اُومیندر سنگھ،پنکچ کمار، نتین کمار،بوینش کماراور یوگیندر سنگھکے طور پو ہوئی۔اس موقعہ پرسی آر پی اہلکاروں نے ہوامیں گولیاں چلائیں۔دھماکہ و گولیاں چلنے کی وجہ سے راہ گیروں میں افراتفری مچ گئی جبکہ دکانداروں نے دکانوں کے شٹر گرائیں۔زخمی اہلکاروں کو علاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ۔دریں اثناء رات کے نو بجے کے قریب شوپیان قصبے میں ایک کار میں سوار جنگجو کانگریسی لیڈر عبدالمجید بانڈے کی رہاش گاہ کے مین گیٹ کے اندر داخل ہوئے اور اسکے محافظین کے کوارٹر میں گھس گئے۔جنگجوئوں نے یہاں موجود تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد وہ چار ایس ایل آر رائفلیں اڑاکر فرار ہوئے۔پولیس نے فوری طور پر ممکنہ راستوں پر ناکے لگائے اور جنگجوئوں کو پکڑنے کی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ادھر ترال میںفوج نے ایک طاقتور بارودی سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اسے ناکارہ بنا یا ۔قصبہ سے8کلومیٹر دور ہندورہ گائوں کے نزدیک فوج کے42آر آر نے بالٹین میںچھپائی گئی بارودی سنگ کا پتہ لگایا۔پولیس نے بتایا فوج کی ایک پیدل گشتی پارٹی کو بارودی سرنگ کا علم ہوا جو ایک بالٹین میں چھپائی گئی تھی۔کئی کلو وزنی بارودی سرنگ کیساتھ تار بھی تھی۔ بعد میں علاقے میں پولیس کے بم ڈسپوزل سکارڑ کو طلب کر کے سرنگ کو شام دیرگئے ناکار ہ بنا دیا گیا۔