سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سوموار کو ایک نوجوان اُس وقت جاں بحق ہوگیا جب دو ہمسایہ گائوں کے باشندے پانی کی سپلائی کو لیکر لڑ پڑے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہومہنا ،گائوں میں پیش آیا جو ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں واقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو گائوں کے باشندوں کے مابین جھگڑے کی ابتداء زمین کی سیرابی کیلئے پانی کی تقسیم کو لیکر ہوا۔
حکام نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ادفر احمد پرے کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو لیکر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔