شوپیان میں وسیع آپریشن

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
شوپیان//فورسزنے شوپیاں ضلع میں متعدد دیہات کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی علاقے میں کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا ۔فوج کی62 اور44 آرآر اورپولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے منگل کی صبح 6  بجے شوپیاں کے ناگہ بل،  ار پارہ ،ہو مہونا، ہشنگ پورہ، داچھو اور نوری پوشوارواری کی ناکہ بندی کردی۔فوج نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق ان کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے بلکہ دوسری جانب رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ فورسز کو ان علاقوں میں جنگجو ئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی تاہم وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی اس علاقے میں کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعدمنگل کی صبح ساڑ ھے دس بجے محا صر ہ اٹھا لیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *