عظمیٰ نیوز سروس
شوپیان // پولیس یادگاری دن منانے کے ایک حصے کے طور پر، شوپیان میں پولیس نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہیر پورہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ اونتی پورہ میں بیڈمنٹن اور والی بال ٹورنامنٹس کا اختتام ہوا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی شوپیان مشتاق احمد چودھری نے پولیس کے سینئر افسران اور اہلکاروں کی موجودگی میں کیا۔ افتتاحی والی بال ٹیموں بشمول فاتح اور رنر اپ دونوں کو ان کی پرجوش شرکت اور مثالی کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی گئی۔مزید برآں اونتی پورہ میں، پولیس نے بیڈمنٹن(لڑکیوں – سینئر/جونیئر) اور والی بال (بوائز – سینئر/جونیئر) ٹورنامنٹس کا کامیابی کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (DPL) اونتی پورہ میں ان بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں نچھاور کیں۔