شوپیان میں نقب زنوں نے ایس بی آئی اے ٹی ایم لوٹ لی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
شوپیان//جنوبی ضلع شوپیان میں نقب زنوں نے گذشتہ شب کے دوران سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)اے ٹی ایم لوٹ لی۔یہ واقعہ قصبہ کے مین مارکیٹ میں پیش آیا۔
ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح قصبہ کے پرانے بس اسٹینڈ کے نزدیک مین مارکیٹ میں ایس بی آئی کے ایک اے ٹی ایم مشین کو ٹوٹی پھوٹی حالت میں سڑک پر دیکھاگیا جس کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا گیا کہ نزدیکی نصب اے ٹی ایم کو باہر نکال کر اس میں موجود رقم پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اے ٹی ایم میں17لاکھ67ہزار روپے موجود تھے ۔
پولیس ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ اُنہیں ابھی اے ٹی ایم سے لوٹی گئی رقم کی تفصیلات کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *