سرینگر//لشکر طیبہ نے کہا ہے کہ شوپیاں میں نصب کئے گئے پوسٹروں سے اُن کاکوئی تعلق نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں لشکر طیبہ کے ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی نے کہا ہے کہ انہیں بدنام کرنے کے لئے اس طرح کے پوسٹرنصب کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اوچھی حرکتوں سے ایجنسیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر غزنوی کے مطابق اسلامی تعلیمات کی تبلیغ ہر مسلمان کا فریضہ ہے لیکن اس پر عمل درآمد کروانا کسی فرد یا گروہ کا کام نہیں ہے بلکہ یہ علماء کی ذمہ داریہے کہ وہ اسلامی تعلیمات سے نوجوان بچوں اور بچیوں کو روشناس کرائیں۔