سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں اتوار کو جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان معرکہ آرائی کے بیچ مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بٹہ گنڈ نامی گائوں میں صبح سے معرکہ آرائی جاری ہے جس کے دوران پولیس ذرائع کے مطابق4جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ محاصرے میں مزید دو جنگجوئوں کے موجود ہونے کا امکان ہے۔
چار جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے اور مزید دو کے محاصرے میں پھنسے ہونے کی خبر پھیلتے ہی بٹہ گنڈ اور نزدیکی کاپرن نامی گائوں کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر شدید پتھرائو کیا۔
فورسز نے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور پیلٹ کا استعمال کیا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔