شوپیان/شاہد ٹاک /پہنو میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف ضلع شوپیان میں مسلسل چوتھے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔ مکمل ہڑٹال کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحرکت محدودہوکر رہ گئی۔ادھر پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں مسلسل پانچویں روز بھی موبائل انٹرنیٹ خدمات بند رہی۔پنجورہ اور لنگن ڈورہ مولوچتراگام میں نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین نے ا سلام و آزادی کے حق نعرے بازی کی اور مانگ کی کہ قصور وار افراد کے خلاف جلد از جلد کاروائی ہونی چاہئے۔سوفانامن میں پولیس فورسز اور مظاہرین کے بیچ جھڑپوں کا سلسلہ کہی گھنٹوں تک جاری رہا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ پہنو شوپیان میں نوجوانوں نے 44آر آر فوجی کیمپ پر پتھراؤ کیا اور مانگ کی کہ فوجی کیمپ کو یہاں سے ہٹایا جائے۔ میمندر میں بھی پولیس فورسز اور مظاہرین کے بیچ جھڑپیں ہوئیں۔